0
Saturday 1 Jun 2019 17:21

مقبوضہ کشمیر، جامع مسجد زینبیہ سے قدس ریلی کا اہتمام

مقبوضہ کشمیر، جامع مسجد زینبیہ سے قدس ریلی کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی کی صدارت میں جامع مسجد زینبیہ خندہ سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شامل لوگوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کرکے زوردار احتجاج کیا۔ انہوں نے قدس و کشمیر کی آزادی کے لئے اور دنیا بھر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مولانا سبط محمد شبیر قمی نے احتجاجی ریلی سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوم القدس ظالم قوتوں کے خلاف اعلان جنگ کا دن ہے اس لئے امت مسلمہ کو چاہیئے کہ وہ متحد ہوکر اسرائیل، امریکہ  اور بھارت کے خلاف آواز بلند کریں۔ ادھر جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیر بھر میں قدس ریلیوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ آستان عالیہ گپکار سرینگر، شادی پورہ سمبل، خان پورہ بڈگام، ککر پورہ میرگنڈ اور ماگام بڈگام سے قدس کے جلوس بر آمد ہوئے جن میں خاصی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے اسرائیل و امریکہ کے خلاف احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ : 797399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش