0
Saturday 1 Jun 2019 16:33

شمالی وزیرستان، پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان، پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ، ایک جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں  ایک فوجی جوان شہید ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں  جام شہدت نوش کرنے والے سپاہی کا نام اسماعیل شاہ ہے اور اس کی عمر 26 سال ہے، حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کیا گیا جہاں پاک فوج کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں حالیہ دنوں میں دہشتگرد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں 5 فوجی شہید اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کا نتیجہ خاڑ کمر چیک پوسٹ پر 25 مئی کو ہونے والے حملے کی صورت میں نکلا۔ یاد رہے شمالی وزیر ستان میں محسن داوڑ اور ساتھیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان گل خان بھی 27 مئی کو شہید ہو گیا ہے۔ واضح رہے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشتگردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 797416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش