0
Sunday 2 Jun 2019 11:07

مقبوضہ کشمیر میں تعینات گورنر کی نریندر مودی کیساتھ ملاقات

مقبوضہ کشمیر میں تعینات گورنر کی نریندر مودی کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی گورنر ستیہ پال ملک نے نریندر مودی اور بھارتی وزیراخلہ امت شاہ کے ساتھ نئی حکومت بننے کے بعد پہلی دفعہ الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس دوران کشمیر کی صورتحال کے بارے میں گورنر نے دونوں کو آگاہ کیا۔ گورنر نے پہلے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور انہیں ریاست کی حفاظتی صورتحال سے آگاہ کیا۔ پندرہ منٹ کی ملاقات کے دوران گورنر نے وزیرداخلہ کو امرناتھ یاترا کی تیاریوں سے باخبر کیا۔ 46 روزہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی اور 15 اگست کو اختتام کو پہنچے گی۔ وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امت شاہ کی ریاستی گورنر کے ساتھ یہ پہلی ملاقات تھی۔

ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی جس کے دوران دونوں نے وادی کشمیر میں امن و قانون کی مجموعی صورتحال کے علاوہ سرحدی علاقوں کی ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ گورنر نے وزیرداخلہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ میں نے حفاظتی صورتحال اور ترقیاتی سرگرمیوں پر وزیرداخلہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ تاہم گورنر نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے معاملہ پر کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ یہ معاملہ انتخابی کمیشن کے حد اختیار میں ہے۔ اس کے بعد شام دیر گئے گورنر نے نریندر مودی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے گورنر اور وزیراعظم کے درمیان آج ملاقات ہوئی۔ تاہم اس کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ کشمیر میں جون 2018ء سے گورنر راج نافذ ہے اور اس سال کے آخر میں ریاستی اسمبلی کے چناؤ منعقد کرانے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 797532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش