0
Sunday 2 Jun 2019 11:13

مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات ابھی دور ہیں، بھارتی وزارت داخلہ

مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات ابھی دور ہیں، بھارتی وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں 3 جولائی کے بعد صدر راج میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ کشمیر کی امن و قانون کی مجموعی صورتحال کے بارے میں مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی حکومت صدر راج میں توسیع کی تجویز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھیجنے سے قبل اس پر ضروری مشاورت کرے گی۔ اکنامک ٹائمز کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ جب مرکزی کابینہ اس کی منظوری دے گی تو کشمیر میں مزید 6 ماہ تک صدر راج نافذ ہوگا جس کے دوران ہی مرکز اسمبلی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

الیکشن کمیشن کو ابھی ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے تاریخوں کے شیڈول کا اعلان کرنا باقی ہے۔ کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت فوری طور پر اسمبلی انتخابات کرانے کے حق میں نہیں ہیں۔ پچھلی بار جب ریاست میں صدر راج نافذ کردیا گیا تو ریاستی حکومت نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ریاست میں اس کی ضرورت تھی کیونکہ سکیورٹی صورتحال بھی اس کا تقاضا کرتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ملک میں پارلیمانی چناؤ کے اعلان کے ساتھ ہی 3 مبصرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جسے اسمبلی چناؤ کرانے کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ مبصرین نے الیکشن کرانے کی سفارش کی تھی لیکن ریاستی سکیورٹی اداروں نے انتخابات نہ کرانے کی صلاح دی تھی نیز ریاستی حکومت نے بھی اسی کی سفارش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 797533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش