0
Sunday 2 Jun 2019 11:28

پشاور کے خواتین بازاروں میں لیڈی کمانڈوز تعینات

پشاور کے خواتین بازاروں میں لیڈی کمانڈوز تعینات
اسلام ٹائمز۔ کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے صدر اور گورا بازار سمیت دیگر میں لیڈیز پولیس کمانڈوز کو تعینات کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان الیاس سدوزئی کے مطابق چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور قاضی جمیل الرحمٰن کی جانب سے عید الفطر کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان پہلے ہی ترتیب دیا جاچکا ہے جس کے تحت عید کے ایام میں 3 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ پولیس نفری کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ سکیورٹی پلان کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر رائیڈر اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق عیدالفطر کیلئے خواتین بازاروں میں لیڈیز پولیس کو تعینات کیا گیا تھا تاہم عید کیلئے خریداروں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے لیڈیز کمانڈوز بھی تعینات کر دی گئیں ہیں، جو سحری اوقات تک ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ لیڈیز پولیس خواتین بازاروں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر بازاروں کے انٹری اور ایگزیٹ پوائنٹس پر ڈیوٹی انجام دینے کے ساتھ ساتھ بازار میں پیدل گشت بھی کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 797538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش