0
Sunday 2 Jun 2019 21:33

ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اقتدار لینے والے حکمراں قرآنی احکامات سے روگرانی کررہے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر

ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اقتدار لینے والے حکمراں قرآنی احکامات سے روگرانی کررہے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنے والے حکمراں قرآن کے احکامات سے روگرانی کررہے ہیں، چاند کی رویت پر متنازعہ بیانات دے کرشریعت کا تمسخر اڑایا جارہا ہے، اسلامی اقدار کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، قرآن مجید سرچشمہ ہدایت ہے، دنیا کی ترقی اور دور جدید کے تمام علوم قرآن ہی کے مرہون منت ہیں، قرآن کی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر ملکی معیشت آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دی گئی ہے، ڈالر تاریخ کی بلند ترین حد کو پہنچ چکا ہے۔ وہ حیدرآباد میں جامعہ مسجد بلال متصل مزار حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوریؒ پر نزول قرآن و تکمیل قرآن کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ نے کائنات کے تمام علوم کو جمع کردیا جو ماں کی گود سے قبر تک انسان کی رہنمائی فرماتا ہے، دنیا کی ترقی اور دور جدید کے تمام علوم قرآن ہی کے مرہون منت ہیں، قرآن مجید سرچشمہ ہدایت ہے جس پر عمل کرکے انسان فلاح و کامرانی حاصل کرسکتا ہے، آج انسان نے جو ظاہری ترقی کی ہے یہ سب قرآنی علوم سے رہنمائی حاصل کرکے ہی ممکن ہوا ہے، قرآن انسان کو صراط مستقیم کے راستے پر گامزن کردیتا ہے تاکہ وہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکے لیکن انسان قرآن کی تعلیمات کو چھوڑ کر گمراہی اور بے راہ روی کے راستے پر چل پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنے والے حکمراں قرآن کے احکامات سے روگرانی کررہے ہیں، چاند کی رویت پر متنازعہ بیانات دے کر شریعت کا تمسخر اڑایا جارہا ہے، اسلامی اقدار کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، اسلام کے احکامات اور شریعت مصطفیٰ (ص) سے روگرانی کرنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اور نزول قرآن کی مہینے میں روزہ داروں کو تکلیف اور اذیت دینا کون سی عوام خدمت ہے، قوم پر گرانی کا طوفان مسلط کرکے عید کی خوشیاں چھین لی گئی ہیں، قرآن کی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر معیشت آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دی گئی ہے، ڈالر تاریخ کی بلند ترین حد کو پہنچ چکا ہے، پیڑول ڈیزل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے، سودی نظام کے ذریعہ ملک کے ہر فرد کو بیرونی قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور گرانی کو ختم کرنے کیلئے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریدو فروخت پر پابند لگائی جائے، ضرورت مندوں کو اسٹیٹ بینک کے ذریعہ ڈالر فراہم کیا جائے، مصنوعی ڈالر کا بحران فوری ختم نہ ہوا تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، دنیا میں پیڑول سستا ہورہا ہے اور پاکستان میں روزبروز پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، قوم کے صبر کا پیمانہ کسی وقت بھی لبریز ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 797610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش