0
Monday 3 Jun 2019 12:09

کرک میں افطار کے وقت فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق

کرک میں افطار کے وقت فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں افطار کے وقت فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل تخت نصرتی کے علاقہ جہانگیری میں افطاری سے تھوڑی دیر پہلے رضوان نامی شخص کے گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں سگے چچا نے اپنے بھتیجوں صابر اور شوکت پر فائرنگ کی جس سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمی بھائیوں نے چچا پر جوابی فائرنگ کردی مگر گولیاں ان کے باپ کو جاکر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ چچا محفوظ رہے۔ دونوں زخمی بھائیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت نصرتی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دونوں کی شناخت صابر اور شوکت سے ہوئی جن کی عمریں 20 اور 24 سال ہیں۔ پولیس نے واقعہ کو گھریلو ناچاقی قرار دیا ہے تاہم مزید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔
خبر کا کوڈ : 797659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش