0
Monday 3 Jun 2019 22:01

گانچھے، سلترو میں واقع پہاڑی سے دھواں اٹھنے لگا، آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ

گانچھے، سلترو میں واقع پہاڑی سے دھواں اٹھنے لگا، آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی سلترو سے ملحقہ پہاڑ سے دھواں اٹھنے لگا، ماہرین نے آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق وادی سلترو گبکھور گائوں کے آخری کونے پر واقع پہاڑی پر دھواں بلند ہوتا نظر آ رہا ہے، آتش فشاں نما پہاڑی سے پتھر بھی گرنے کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے۔ گرنے والے پتھر گندھک (سلفر) سے اٹکا ہوا ہے جس کا رنگ پیلا ہے۔ آتش فشاں نما پہاڑ سے پتھر گرنے کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پتھر گرنے سے ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی ہے جبکہ درخت اور قابل کاشت زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ماہرین کے مطابق پہاڑ کی خاصیت دیکھ کر انداز لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے اندر لاوا ابھی تک اچھی طرح پکا نہیں تاہم اس کے علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور لاوا پک رہا ہے کیونکہ ٹیلے سے گرنے والے پتھر عموماً کافی گرم اور سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں پتھر گرنے کا سلسلہ تیز ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں یہ سلسلہ کافی کم ہو جاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہرین ارضیات کی ٹیم کو فوری موقع پر بھیج کر جائزہ لیا جائے اور ممکنہ خطرے کا اندازہ لگایا جائے اور معلوم کیا جائے کہ واقعی یہ آتش فشاں پہاڑ ہے یا کچھ اور معاملہ ہے تاکہ مقامی آبادی کسی بھی نقصان سے محفوظ رہ سکے۔
خبر کا کوڈ : 797784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش