0
Wednesday 5 Jun 2019 18:40

چاند کے معاملے پر قوم کو تقسیم کرنا بھی دہشتگردی ہے، اعجاز ہاشمی

چاند کے معاملے پر قوم کو تقسیم کرنا بھی دہشتگردی ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ عید پر مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کے پیچھے حکومتی سرپرستی واضح نظر آرہی ہے، ایسے انتشاری لوگوں کا محاسبہ ضروری ہے جو ریاستی اداروں کی بجائے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی علیحدہ مسجد بنا کر اسلام اور پاکستان کا مذاق اڑاتے ہیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو نئے طالبان ملکی سلامتی کیلئے مستقبل میں خطرہ بھی ہو سکتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میں پوپلزئی ذہنیت سرایت کر چکی ہے، جس کی وجہ سے 28 ویں روزے عوام کو عید کروا دی گئی ہے لیکن ہزارہ کے عوام نے قوم کی تقسیم کے فیصلے کو مسترد کرکے اچھا اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پوپلزئی اور صوبائی حکومت کا نوٹس لینا چاہیے کہ تمام محکمے اس بات پر متفق ہیں کہ چاند نظر نہیں آیا تو ایک دن پہلے حکومت کی طرف سے اعلان قابل مذمت ہے، ایسے مولویوں کا محاسبہ ضروری ہے جو قوم کو تقسیم کرتے ہیں، تحقیقات کی جائیں یہ کون لوگ ہیں جنہوں نے چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادتیں دے کر جگ ہنسائی کا موقع دیا۔ ذمہ داروں کیخلاف تادیبی کارروائی ہونی چاہیے یہ بھی ایک قسم کی دہشتگردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 798031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش