0
Thursday 6 Jun 2019 23:49

فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کردی

فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کردی
اسلام ٹائمز۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی سے ناراض نہیں۔ رہنما تحریک انصاف اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بات میں پارٹی سے ناراض نہیں، دوسری بات پیپلزپارٹی کا کوئی مستقبل نہیں اور تیسری بات نبیل گبول کو خود پارٹی میں کوئی نہیں پوچھتا جبکہ چوتھی بات میں ہی پی ٹی آئی ہوں اور خود کو کون چھوڑتا ہے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر فواد چوہدری نے کہا کہ چلئے اب اس عید کی بحث ختم ہوگئی، اب اگلے 2 اہم اسلامی دن یعنی عیدالاضحیٰ اور محرم کب ہیں، ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالا ضحیٰ پیر 12 اگست 2019ء اور محرم یکم ستمبر 2019ء بروز اتوار کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 798157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش