0
Friday 7 Jun 2019 19:05

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام سے خطہ میں ترقی آسکتی ہے، پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، خطہ میں ترقی کیلئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے اور ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔ مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں مالک کے عوام کو غربت، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ آگے بڑھے کیلئے مشترکہ طور پر خطہ میں امن و استحاکام ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 798272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش