0
Saturday 8 Jun 2019 19:45

علامہ عباس کمیلی مرحوم کی شخصیت و خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، بلاول بھٹو

علامہ عباس کمیلی مرحوم کی شخصیت و خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ عباس کمیلی مرحوم کے انتقال پُرملال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی مرحوم کی بطور عالم دین شخصیت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی مرحوم اتحاد بین المسلمین کے بڑے وکیل تھے، زندگی بھر اتحاد و وحدت کیلئے سرگرمِ عمل رہے۔ بلاول بھٹو نے نے مرحوم علامہ عباس کمیلی کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ واضح رہے کہ ممتاز عالم دین اور جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد کراچی کے فاطمیہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج بروز ہفتہ 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خبر کا کوڈ : 798431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش