0
Sunday 9 Jun 2019 17:41

سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری

سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری دے دی ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ میں کیا جائے گا۔  جس کے تحت 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے جبکہ 250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان بجٹ میں ہو گا۔ حاصل ہونے والا ٹیکس صحت کارڈ کے ذریعے غریبوں پر خرچ ہو گا۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے ہیلتھ ٹیکس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت کے سودا گروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹیکس لگانے جا رہے ہیں، اس ٹیکس سے 40 سے 50 ارب روپے کے وسائل حاصل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 798563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش