0
Monday 10 Jun 2019 10:26

وزیراعظم کا پیغام جہانگیر ترین اور احباب کیلئے تھا، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کا پیغام جہانگیر ترین اور احباب کیلئے تھا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کو (ن) لیگ کی ایمنسٹی پر تقریر تو یاد ہو گی؟ وزیراعظم نے نہیں بتایا کہ ٹیکس محصولات میں 500 ارب روپے کا خسارہ ہے، عمران صاحب کا جہانگیر ترین اور احباب کو پیغام تھا مزید بے نامی اثاثے حلال کریں۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ نے جب بھی عوام سے بڑا جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کرنا ہوتا ہے تو آپ ریکارڈ کرا کر قوم کو پیغام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو تو اب جھوٹ بولنے کی مہارت حاصل ہے، پارلیمنٹ میں آ کر لائیو جھوٹ بولا کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب پارلیمنٹ آنے سے اس لئے ڈرتے ہیں کیونکہ آپ نے ووٹ چوری کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے پھر نہیں بتایا کہ پچھلے 10 ماہ میں آپ نے 30ہزار ارب قرضہ لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے قرضہ لیا جو ہر ملک لیتا ہے۔ عمران صاحب آپ کو یہ بھی بتانا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جو قرضہ لیا اس سے ملک کو گیارہ سو میگاواٹ بجلی دی، 10ہزار کلومیٹر کی موٹر ویز اور سڑکوں کا جال دیا، دہشت گردی ختم کی، صحت اور تعلیم کے پراجیکٹ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران باجی مسلم لیگ (ن) کی ایمنسٹی پہ اپنی تقریر تو یاد ہو گی؟ عمران صاحب آپ نے صرف ایک سال پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی ایمنسٹی سے جو فائدہ اُٹھائے گا آپ اُس کو جیلوں میں ڈالیں گے، تو بتائیں کہ آج کل علیمہ باجی کس جیل میں ہیں؟
خبر کا کوڈ : 798642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش