0
Monday 10 Jun 2019 17:46

کوئی غلطی کی ہے تو مجھے ہٹاؤ لیکن وفاق باقی کراچی کے عوام کو کیوں تکلیف دے رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کوئی غلطی کی ہے تو مجھے ہٹاؤ لیکن وفاق باقی کراچی کے عوام کو کیوں تکلیف دے رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ٓاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اگر ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو مجھے ہٹاؤ لیکن وفاقی حکومت باقی کراچی کے عوام کو کیوں تکلیف دے رہی ہے؟ میں گزشتہ دس سال سے بجٹ بنا رہا ہوں لیکن اب صورتحال مشکل ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ حکومت کو کراچی اور سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ یہ لوگ اتفاقیہ جیت کر حکومت میں آئے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعظم نے ستمبر2018ء میں کے فور پروجیکٹ کو بند کرا دیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا منصب سنبھالنے سے قبل صوبائی مشیر خزانہ اور وزیر خزانہ کے مناصب پہ فرائض سرانجام دے چکنے والے گریجویٹ انجینئر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے دس دن قبل جو اعداد و شمار بتائے گئے تھے وہ آج دیئے جانے والے اعداد و شمار سے یکسر مختلف تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو ابھی تک کوئی رقم نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پہ رقم نہ ملنے کے باعث منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ لگتا ہے کہ اس مرتبہ بھی وفاق سے 60/70 ارب روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کم بجٹ ملنے کے باعث صوبے کے اخراجات پورے کرنا بہت مشکل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم کے نام جاری کردہ پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کبھی نہیں دیکھا کہ بجٹ سے پہلے وزیراعظم ٹی وی پہ آکر پیغام دیں،وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ سے کوئی اچھی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ صوبہ سندھ کی معاشی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 30 مئی کو خط بھیجا تھا کہ وفاقی حکومت نے 666 بلین روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح 35 بلین روپے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مہینے کے اختتام تک وفاقی حکومت نے 174 بلین روپے دینے ہیں تاہم انہوں نے استفسار کیا کہ اگر دس دن کے اندر انہوں نے دی جانے والی رقم میں کمی کردی تو سندھ اپنا بجٹ کیسے بنا سکے گا؟ سید مراد علی شاہ کا دعوی تھا کہ ابھی بھی وفاق نے 140 بلین روپے مزید دینے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 798746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش