0
Tuesday 11 Jun 2019 22:34

وفاقی بجٹ، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 17 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص

وفاقی بجٹ، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 17 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص
اسلام ٹائمز۔ وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 17 ارب، 43 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، جی بی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کیلئے بلاک ایلوکیشن کی مد میں 15 ارب روپے جبکہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل 12 جاری و نئے منصوبوں کیلئے 2 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز کی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سکردو میں شغرتھنگ کے مقام پر 26 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 5 کروڑ روپے، تھک چلاس کے مقام پر 4 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے، گلگت میں امراض قلب ہسپتال کے قیام کیلئے 30 کروڑ روپے، کنوداس سے نلتر ایئرفورس بیس تک سڑک کی اپ گریڈیشن کیلئے 30 کروڑ روپے، سکردو میں پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ فار بوائز کے قیام کیلئے 4 کروڑ روپے، نلتر کے مقام پر 16 میگاواٹ ہائیڈور پاور پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ روپے، ہنزل گلگت کے مقام پر 20 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 46 کروڑ روپے، سکردو میں ہرپو کے مقام پر 34.5 میگاواٹ ہائیڈور پاور پراجیکٹ کیلئے 40 کروڑ روپے، عطاآباد کے مقام پر 32.5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 11 کروڑ روپے، غواڑی گانچھے کے مقام پر 30 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 5 کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ سٹیشن کے فیز ون کیلئے 10 کروڑ روپے جبکہ گلگت سٹی میں سیوریج و سینیٹیشن نظام کے فیز ٹو کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش