0
Wednesday 12 Jun 2019 23:46

فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے ایک اور اہم رہنما کی گرفتاری کا انکشاف کردیا

فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے ایک اور اہم رہنما کی گرفتاری کا انکشاف کردیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد اب شاہد خاقان عباسی کی باری ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جلد جانے والے ہیں۔ اسحاق ڈار، علی عمران، سلمان شہباز ملک سے فرار ہوگئے، نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور اور بیٹی ضمانت پر ہیں، ملک بہتر حال میں تھا تو یہ سارے لوگ مفرور یا جیل میں کیوں ہیں؟ پیپلز پارٹی پر مقدمات ن لیگ کے دور میں بنائے گئے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ان تمام شکلوں کیلئے جیلیں کم پڑ گئی ہیں، عوام ان سے پوچھیں گے 30 ہزار ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں گیا، 65 سال سے معیشت تباہ کرنے والے آج ہم سے سوال کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بنی گالہ کے سیکیورٹی حصار کا خرچہ بھی اپنی جیب سے دیتے ہیں، لیکن ایک سابق وزیراعظم خیرات میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے بیٹھا، جو وزیراعظم زکواۃ میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے دے وہ معیشت کا کیا حال کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایلیٹ کلاس کا احتساب ہوجائے تو ملک ترقی کرتا نظر آئے گا، حکومت میں آنے سے پہلے ان کی فنانشل صورتحال دیکھ لیں، نفیسہ شاہ اور ان کے والد نے عزیر بلوچ سے دیت میں 80 کروڑ روپے لئے، یہ لوگ ارب پتی بن گئے لیکن حساب اور سوال ہم سے کر رہے ہیں، ملک پر انہوں نے قرضہ چڑھا دیا اب ہم ٹھیک کرنے کی بات کررہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں پراپرٹی ثابت کریں سیاست چھوڑ دوں گا، سوشل میڈیا پر بےنامی جائیداد کے الزامات جھوٹے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش