0
Thursday 13 Jun 2019 15:55

حکومت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ہٹا دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے مشتاق احمد سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017ء کو بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ مشتاق احمد سکھیرا 2017ء سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے۔ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ مشتاق احمد سکھیرا 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2017ء میں ریٹائر ہوئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 799306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش