0
Friday 14 Jun 2019 09:07

بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں دائر

بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں دائر
اسلام ٹائمز۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کرائے 2019ء کے پارلیمانی انتخابات کو منسوخ کرنے اور اسے بیلٹ پیپر سے از سرنو کرائے جانے کی ہدایت دینے سے متعلق ایک نئی عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔ وکیل منوہر لال شرما نے عرضی دائر کرکے اس معاملہ کی جلد از جلد سماعت کرنے اور عام انتخابات کو پھر سے بیلٹ پیپر سے کرائے جانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔ منوہر لال شرما نے عرضی کے توسط سے دعوی کیا ہے کہ عوامی نمائندگی قانون کے تحت انتخابات صرف بیلٹ پیپر سے ہی کرائے جاسکتے ہیں۔ اس لئے حال ہی میں اختتام پزیر ہوئے لوک سبھا انتخابات کو منسوخ کیا جانا چاہیئے۔ واضح رہے کہ مختلف اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ای وی ایم کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں، حالانکہ کمیشن کی طرف سے بار بار ای وی ایم میں گڑ بڑ کے کسی بھی اندیشہ کو مسترد کیا جاتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش