0
Friday 14 Jun 2019 18:58

عوام کی مشکلات میں اضافہ، حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

عوام کی مشکلات میں اضافہ، حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بجلی کے نرخوں ميں ايک روپيہ انچاس پيسے اضافہ کردیا ہے۔ بجلی کے نرخوں ميں اضافے کا فيصلہ نيپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر کيا۔
ذرائع کیمطابق بجلی کے نرخوں ميں اضافہ رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے لئے کيا گيا ہے۔ صارفين سے اضافے کی مد ميں ايک سو نواسی ارب روپے وصول کئے جائيں گے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق کے اليکٹرک کے علاوہ تمام تقسيم کار کمپنيوں پرہو گا۔ رواں مالی سال کی تيسری اور چوتھی سہ ماہی کے حوالے سے فيصلہ بعد ميں ہو گا۔ واضح رہے گذشتہ ماہ کی 8 تاریخ کو خبر آئی تھی کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شرط مان لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سال میں  340 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا۔ حکومت نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کردی ہے کہ نیپرا بجلی کی قیمتوں کے تعین میں خومختار ہوگا۔

اطلاعات ہیں کہ اوگرا کو گیس کے نرخ طے کرنے کی خودمختاری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے حکومت نے چھوٹے صارفین کے علاوہ  سب کے لئے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صنعتی صارفین میں صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو محدود سبسڈی دی جائے گی۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 29 اپریل 2019ءکو پاکستان آیا تھا اور وزارت خزانہ کے حکام کیساتھ تکنیکی بنیادوں پر مذاکرات  ہوئے تھے۔ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے درمیان مذاکرات کئی روز تک جاری رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کے پہلے روز ہی آئی ایم ایف کو 500 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 799482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش