0
Friday 14 Jun 2019 20:28

ٹیکس حکام متحرک، تمام تھانوں سے جائیدادوں کی ملکیت کا ڈیٹا طلب

ٹیکس حکام متحرک، تمام تھانوں سے جائیدادوں کی ملکیت کا ڈیٹا طلب
اسلام ٹائمز۔ ایمنسٹی اسکیم کامیاب بنانے کیلئے ٹیکس حکام متحرک ہوگئے، ملک بھر کے تمام تھانوں سے ان کی حدود میں موجود بڑی جائیدادوں کی ملکیت کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق تھانوں کے ایس ایچ اوز سے کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مکانات، کرائے داروں اور ان کے مالکان کا اکٹھا کیا گیا ڈیٹا فراہم کرنے کیساتھ مزید معلومات بھی دی جائیں۔ ایف بی آر ایسے مکان مالکان کے خلاف کارروائی کرے گا، جنہیں کرائے سے آمدن حاصل ہو رہی ہے، لیکن وہ ٹیکس نہیں دیتے۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹم ویلیویشن سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے، جبکہ کم مالیت ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 799497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش