0
Tuesday 18 Jun 2019 14:08

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر نے یونیورسٹی آف بلتستان اور قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مسائل، ٹرانسپورٹ کی کمی اور طلباء و طالبات کے فیسوں کی واپسی سکیم کی بحالی، کے آئی یو کے زیرانتظام ضلع استور اور ضلع نگر میں سکول آف سول انجینئرنگ اینڈ سکول آف مائینگ انجینئرنگ کے قیام کے لئے اقدامات اٹھانے کی درخواستیں پیش کیں۔ گورنر نے کہا کہ قراقرم انٹرنشنل یونیورسٹی کے طلباء کو سٹوڈنٹس Exchange پروگرام کے تحت دنیا کی مشہور یورسٹیوں کے دوروں کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ جی بی کے طلباء بین الاقوامی معیار تعلیم سے آگاہ ہو سکیں۔ گورنر نے جی بی میں وفاقی محتسب آفس کے قیام میں غیر ضروری تاخیر پر نوٹس لینے کی درخواست کی۔ صدر نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے طلبا کو دنیا کی مشہور یونیورسٹیوں میں تعلیمی دورے کرانے کی لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ جی بی کے طلباء کے لئے یونیورسٹیوں میں فیسوں کی واپسی کی سکیم کو جاری رکھا جائے گا تاکہ انہیں اعلٰی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری نہ ہو۔ صدر مملکت نے جی بی میں وفاقی محتسب کے آفس کے فوری قیام کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ صدر مملکت نے جولائی میں گلگت بلتستان کے دورہ کرنے کی دعوت بھی قبول کی۔
 
خبر کا کوڈ : 800172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش