0
Monday 24 Jun 2019 20:34

خیبر پختونخوا، نسوار پر ٹیکس لگائے جانے پر ممبر صوبائی اسمبلی کی پریشانی

خیبر پختونخوا، نسوار پر ٹیکس لگائے جانے پر ممبر صوبائی اسمبلی کی پریشانی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں جہاں عام عوام بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے باعث پریشان ہیں وہیں ایک رکن صوبائی اسمبلی کو نسوار پر ٹیکس لگائے جانے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے نسوار پر لگائے گئے ٹیکس میں کمی کیلئے ایوان میں آواز اٹھائی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے ایوان میں سوال اٹھایا کہ آٹا، گھی اور دالیں تو مہنگی ہونا ہی تھیں، نسوار پر ٹیکس کیوں لگایا؟ سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اور چیزوں پر تو ٹیکس لگایا، نسوار پر ٹیکس کیوں لگایا گیا جواب دیا جائے؟ (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی طرف سے آواز اٹھائے جانے پر ایوان میں قہقے بلند ہوئے تو اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے فوری طور پر نسوار کو منشیات کی فہرست میں ڈال کر کارروائی سے لفظ نسوار کو حذف کرنے کی رولنگ دیدی۔ گذشتہ روز ہوئی بجٹ بحث کے دوران نسوار کے تذکرے نے ایوان کے خشک ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔
خبر کا کوڈ : 801286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش