0
Monday 24 Jun 2019 22:00

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کی اعلانیہ توبہ کے مطالبے پر پی ٹی آئی اراکین کی ہنگامہ آرائی

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کی اعلانیہ توبہ کے مطالبے پر پی ٹی آئی اراکین کی ہنگامہ آرائی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان سندھ کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے پر بلاتاخیر اعلانیہ پوری قوم کے سامنے توبہ کریں، آئندہ ہر شخص صحابہ کرامؓ و اہل بیت اطہارؑ و دیگر مقدس شخصیات کے بارے میں بات کرنے میں احتیاط سے کام لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کیا، جس پر پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر شورو غل کے ذریعے ان کی تقریر ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن مفتی قاسم فخری نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے شورو غل پر اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قوم صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے کے حامیوں کو دیکھے اور پہچان لے،

مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ وزیراعظم کو جب دین کی سمجھ نہیں ہے، تو وہ پھر دین کی بات کیوں کرتے ہیں، اپنے قائد کے خلاف جن لوگوں کو تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں، یہ دین سے بیزار اور ناآشنا لوگ ہیں، جو صحابہ کرام کے خلاف ہرزہ سرائی پر خاموش اور قائد کے گناہ کی نشاندہی پر تلملا اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد خاتم النبیین حضور پُرنورﷺ ہیں، ہم ان کی عزت اور ان کے صحابہ کی عزت پر اپنی جان تو دے سکتے ہیں، لیکن ان کے خلاف کسی ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے نشری خطاب کے ذریعے جو اعلانیہ گناہ کیا ہے، اس کی توبہ بھی انہیں اعلانیہ کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 801302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش