0
Tuesday 25 Jun 2019 12:47

اربوں روپے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

اربوں روپے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ سماعت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عالیہ نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں انہیں 50 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کو ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

دوسری جانب ضمانت کے باوجود شرجیل میمن کی رہائی مشکل میں پڑگئی ہے، نیب نے غیر قانونی اثاثوں سے متعلق کیس میں احتساب عدالت کے حکم کے تحت شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، جبکہ عدالت سے شرجیل میمن کو جسمانی ریمانڈ میں لینے کی استدعا بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 2 بار شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 801413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش