0
Friday 28 Jun 2019 20:37

الیکشن کمیشن نے وزیرستان سے گرفتار 2 امیدواروں کو رہا کرنیکا حکم دیدیا

الیکشن کمیشن نے وزیرستان سے گرفتار 2 امیدواروں کو رہا کرنیکا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے گرفتار دو امیدواروں عارف وزیر اور اقبال محسود کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ چیئرمین جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت جاری گرفتاری کا حکم نامہ 24 گھنٹے میں واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ حکم نامے کے مطابق دونوں امیدواروں کو مقدمہ درج کرتے وقت گرفتار نہیں کیا گیا، اس لئے انتخابی مہم کے دوران امیدوار کی گرفتاری پری پول دھاندلی ہے، دورانِ انتخابی مہم گرفتاری سے دوسرے امیدواروں کو فائدہ پہنچے گا۔ امیدواروں پر ملکی سالمیت کیخلاف نعرے بازی اور تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔ جنوبی وزیرستان کے حلقہ پی کے 113 سے عارف وزیر اور پی کے 114 سے اقبال محسود کو گرفتار کیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمیشن نے رہائی کے حوالے سے تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 802080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش