0
Sunday 30 Jun 2019 21:05

رہبر معظم امام خامنہ ای کیخلاف امریکہ کی بزدلانہ مہم جوئی لاحاصل، آغا سید حسن

رہبر معظم امام خامنہ ای کیخلاف امریکہ کی بزدلانہ مہم جوئی لاحاصل، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ آغا سید حسن موسوی نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے خلاف امریکہ کی بزدلانہ مہم جوئی کو امریکی صدر کے ذہنی دیوالیہ پن اور اسلام دشمن جنون کا واصح مظاہرہ قرار دیا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ امریکہ کی دھمکیوں سے ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی راہ سے دستبردار نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر چالیس سالہ اقتصادی پابندیوں کا رسوا کن حشر امریکہ، اسرائیل اور ان کے آلہ کاروں کے لئے باعث عبرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم اور ان کے متعلقین و اثاثوں پر پابندیوں کا حکم نامہ جاری کرکے امریکی صدر ایران کے ساتھ مخاصمت کے شرمناک انجام سے دنیا کے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ دنیا کو یہ حقیقت ذہن نشین کرنی چاہیئے کہ امام سید علی خامنہ ای صرف ایرانی قوم کے ہی قائد نہیں بلکہ دنیائے تشیع کے سرپرست اور ولی فقہیہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم تشیع کا جملہ مال و اسباب رہبر معظم کا اثاثہ ہے، ان کے ہر حکم کی پیروی شیعیان عالم کے دینی واجبات میں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 802215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش