0
Sunday 30 Jun 2019 19:41

اربوں ڈالر قرضہ لے کر کھاجانے والے اب حساب کتاب بند کرنے کی باتیں کررہے ہیں، جمال صدیقی

اربوں ڈالر قرضہ لے کر کھاجانے والے اب حساب کتاب بند کرنے کی باتیں کررہے ہیں، جمال صدیقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک کو قرضوں میں ڈبو کر اپنے کاروبار اور جائیدادیں بنائیں، کرپشن کرکے ملک کو مفلوج بنایا، اب ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا وقت آچکا ہے، اربوں ڈالر کا قرضہ لیکر کھا جانے والے اب حساب کرتاب بند کرنے کی باتیں کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سیکریٹریٹ میں حلقہ پی ایس 106 کے مختلف وفدوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس وقت اپنے لیڈران اور وزراء کو بچانے کے مشن پر عمل پیرا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ دشمنی کا ثبوت ہے کہ انہوں نے اس بجٹ میں کراچی شہر کو مکمل نظر انداز کردیا ہے، کوئی بھی میگا پروجیکٹ کراچی کے لئے نہیں رکھا گیا ہے۔

جمال صدیقی نے کہا کہ کراچی والوں کو پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے، کراچی کے لوگ پینے کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں لیکن سندھ کے حکمران کراچی والوں کو انسان سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہیں، جولائی کا مہینہ کڑے احتساب کا مہینہ ثابت ہوگا، جن لوگوں نے اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹا ہے ان سے حساب کتاب کا وقت آچکا ہے، عمران خان کراچی کے لئے خصوصی پیکیج اور منصوبے دے رہے ہیں جس سے کراچی کی روشنیاں مزید بحال ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 802351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش