0
Tuesday 2 Jul 2019 00:42

تنخواہ دار طبقے کیلئے نیا ٹیکس سلیب متعارف کرا دیا گیا

تنخواہ دار طبقے کیلئے نیا ٹیکس سلیب متعارف کرا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے تنخواہ دار طبقے کیلئے نیا ٹیکس سلیب متعارف کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں کیلئے آمدنی کا فارمولا لاگو کر دیا ہے، نئی سلیبز کا اطلاق پیر سے کر دیا گیا ہے۔ نئے ٹیکس سلیب کے تحت ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ والوں پر اڑھائی ہزار روپے ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، 6 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا جبکہ 6 لاکھ سے زائد اور 12 لاکھ تک سالانہ آمدن والے افراد پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 18 لاکھ  سالانہ آمدن پر 30 ہزار فکس ٹیکس کے علاوہ 12 لاکھ  سے اوپر والی رقم پر 10 فیصد ٹیکس، 18 سے 25 لاکھ روپے آمدن تک 90 ہزار فکس ٹیکس اور 18 لاکھ سے اوپر والی رقم پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ دستاویز کے مطابق 25 سے 35 لاکھ روپے آمدن پر 1 لاکھ 95 ہزار فکس اور 25 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر 17.5 فیصد ٹیکس، 35 سے 50 لاکھ  روپے آمدن پر 1 لاکھ 95 ہزار فکس اور 35 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 50 لاکھ سے 80 لاکھ آمدن تک 6 لاکھ 70 ہزار فکس ٹیکس اور 50 لاکھ سے اوپر والی رقم پر 22.5 فیصد رقم پر ٹیکس عائد ہوگا۔

نئے سلیب کے مطابق 80 لاکھ سے 1 کروڑ 20 لاکھ آمدن پر 12 لاکھ 45 ہزار فکس ٹیکس اور 80 لاکھ  سے اوپر والی رقم پر 22.5 فیصد رقم پر ٹیکس، 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے 3 کروڑ آمدن پر 23 لاکھ 45 ہزار فکس اور ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر 27.5 فیصد آمدن پر ٹیکس، 3 کروڑ سے 5 کروڑ آمدن پر 72 لاکھ 95 ہزار فکس اور 3 کروڑ روپے سے اوپر والی رقم پر 30 فیصد ٹیکس، 5 کروڑ سے 7 کروڑ 50 لاکھ تک آمدن پر 1 کروڑ 32 لاکھ فکس جبکہ 5 کروڑ سے اوپر والی رقم پر 32.5 فیصد، 7 کروڑ 50 لاکھ سے زائد آمدن پر 2 کروڑ 14 لاکھ  فکس ٹیکس جبکہ ساڑھے 7 کروڑ روپے سے اوپر والی رقم پر 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں آرمی چیف، صدر پاکستان، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر تمام مراعات یافتہ طبقے کو انکم ٹیکس سے چھوٹ برقرار ہے اور مراعات یافتہ طبقے کے لئے ٹیکس سے متعلق دوسرے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 802587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش