0
Tuesday 2 Jul 2019 18:03

سود کی لعنت سے ملک آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنستا جا رہا ہے، مفتی نعیم

سود کی لعنت سے ملک آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنستا جا رہا ہے، مفتی نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ سود کی لعنت سے ملک آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنستا جا رہا ہے، اللہ اور اس کے رسولﷺ سے اعلان جنگ کے ساتھ معاشی بہتری کا خواب ناممکن ہے، ٹیکسوں میں اضافے کے فوائد حاصل کرنے کیلئے بھی سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے، حکومت معاشی بہتری کے ساتھ سود کے خاتمے کی جانب بھی توجہ دے۔ جامعہ بنوریہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ ہماری پوری معیشت سود پر ٹکی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وطن عزیز کو آئے روز معاشی بدحالی کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بدلتے ہیں، معاشی بہتری کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اور ٹیکسوں میں اضافے سے قوم کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا جاتا ہے، لیکن سودی نظام کے خاتمے کیلئے کوئی بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی۔

مفتی نعیم نے کہا کہ حال یہ ہے کہ ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کی مداخلت کے بغیر نہیں بنتا اور  قرضے بڑھ جاتے ہیں، تمام ٹیکس آئی ایم ایف کے قرض کی مد میں لگ جاتے ہیں، قوم کو سوائے مہنگائی، بے روزگاری کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ مدینے کی ریاست جیسا نظام بنانا چاہتی ہے، لیکن افسوس یہاں پوری معیشت ہی سود پر ٹکی ہوئی، لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود خوری کا مرض دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی حوصلہ شکنی کرے اور ملکی معیشت سے سودی نظام کے خاتمے کی طرف کوشش کرے۔
خبر کا کوڈ : 802699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش