0
Wednesday 3 Jul 2019 08:17

ملک میں سودی نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے، عبدالغفار روپڑی

ملک میں سودی نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے، عبدالغفار روپڑی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن، غریب مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، حکومتی نا اہلی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ہے۔ سابقہ حکومتوں سے حساب مانگنے والے اپنے وعدوں کا خیال کریں، شیخ چلی ٹولے کا ہر دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے، ریاست مدینہ کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ احتساب احتساب کا الاپ راگنے والوں کو انتخابات سے قبل کیے گئے اپنے وعدے بھول چکے ہیں، انتشار کی سیاست کے باعث ملک تباہی کے دھانے تک پہنچ چکا، سبز باغ دکھا دکھا کر عوام کے جذبات سے کھلواڑ قابل مذمت ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ملک کو بے راہ روی اور تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ میں لگے ہیں، تاریخ کی ناکام ترین حکومت لوگوں سے زندگی کا حق بھی چھین رہی ہے، شیخ چلی ٹولے کا ہر دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سودی نظام کو فروغ دینے کیلئے پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جو اسلامی تعلیمات کے بالکل منافی اور متصادم ہیں، حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے غریب کا خون نچوڑنے کی بجائے متبادل ذرائع استعمال کرے۔
خبر کا کوڈ : 802802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش