0
Wednesday 3 Jul 2019 09:20

مقبوضہ کشمیر، ٹرین سروس روزانہ 2 گھنٹے بند رہے گی، سول ٹریفک پر بدستور قدغن

مقبوضہ کشمیر، ٹرین سروس روزانہ 2 گھنٹے بند رہے گی، سول ٹریفک پر بدستور قدغن
اسلام ٹائمز۔ قابض انتظامیہ نے آج سے 15 اگست (یاترا مکمل ہونے تک) قاضی گنڈ و بانہال سیکشن پر دن کے ایک بجے سے 3 بجے تک ٹرین سروس بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اس ضمن میں صوبائی کمشنر کشمیر کے نام ایریا منیجر ریلوے نے تحریری طور پر سروس بند رکھنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر سول ٹریفک کی آمدروفت پر بندشیں لگا دی گئیں ہیں، جس کے سبب مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کشمیریوں کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی شاہراہ پر امرناتھ یاترا کے پیش نظر لوگوں کی آزادانہ نقل و حمل پر پہلی بار قدغن عائد کی گئی ہے۔

یاترا کے پہلے روز سے ہی یاترا گاڑیوں و فورسز کانوائے کے وقت شاہراہ پر عام ٹریفک خصوصاََ مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بندشیں عائد ہیں۔ جواہر ٹنل سے لے کر پہلگام تک یاترا گاڑیوں کی نقل و حرکت کے وقت کسی بھی سول ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد ریاستی حکومت نے 6 اپریل کو فورسز کی نقل و حمل یقینی بنانے کے لئے بارہمولہ سے اُدھمپور تک کے حصے پر سول ٹریفک کے چلنے پر ہفتے میں دوبار اتوار اور بدھ کو صبح چار بجے سے شام پانچ  بجے تک پابندی عائد کی۔ بعد میں 27 مئی کو شاہراہ پر عائد پابندیاں مکمل طور ہٹائی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 802804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش