0
Saturday 6 Jul 2019 01:32

ڈی آئی خان، بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریاں مکمل، جلسہ گاہ کا پنڈال سج گیا

ڈی آئی خان، بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریاں مکمل، جلسہ گاہ کا پنڈال سج گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے استقبال اور جلسہ عام کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی پی پی کے زیراہتمام آج شام حقنواز پارک میں عوامی جلسہ منعقد ہوگا۔ جلسہ گاہ کے اردگرد کے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی و صوبائی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی۔ اس سے قبل کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے نقص امن کے خدشات کے تحت شہر کے بیچوں بیچ واقع حقنواز پارک میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے مطابق جلسہ کی حتمی اجازت ہو چکی ہے اور جلسہ اعلان کردہ مقام پہ ہی منعقد ہوگا۔ عوام کو استقبالی سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے کیلئے فیصل کنڈی کی قیادت میں ایک موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلز لیبر بیورو، پیپلز یوتھ ، پاکستان ورکرز فیڈریشن سمیت مزدور تنظیموں کی طرف سے بلاول ہاﺅس سے جلسہ گاہ تک گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان کا جلسہ کامیاب ہو گا جس میں ہزاروں افراد شرکت کر کے حکومت کی پالیسیوں پر عدم اعتمادکریں گے ۔ 
خبر کا کوڈ : 803383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش