0
Sunday 7 Jul 2019 13:19

وزیراعلٰی محمود خان آج شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح کرینگے

وزیراعلٰی محمود خان آج شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان آج شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ میلہ 7 جولائی سے شروع ہوگا اور اختتامی تقریب 9 جولائی کو منعقد ہوگی۔ ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ چترال کے زیرِ اہتمام سطح سمندر سے 12 ہزار 200 فٹ بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے شندور پولو فیسٹیول کا آغاز آج 7 جولائی سے ہوگا، جس کا افتتاح وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کریں گے۔ تین روزہ پولو فیسٹیول میں کلچرل نائٹ سمیت علاقائی ہنرمندوں اور علاقائی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ پولو مقابلوں میں چترال، گلگت، لاسپور، غزر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے بہترین ٹینٹ ویلیج بنائی گئی ہے تاکہ سیاحوں کو شندور میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ ساتھ ہی سیاحوں کیلئے چترال میں ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر کھلا ہے جس میں سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ فیسٹیول میں ٹورازم کارپوریشن کے ساتھ ساتھ پاک فوج، چترال سکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ چترال اور دیگر محکمہ جات کا بھی تعاون حاصل ہے۔ پولو مقابلوں میں پہلے روز لاسپور اور غزر کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی، جبکہ دوسرے روز چترال بی اور گلگت بلتستان بی ٹیمیں، جبکہ فائنل چترال اور گلگت بلتستان اے کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ فیسٹیول میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 803666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش