0
Tuesday 16 Jul 2019 16:49

ہماری جماعت این آر او نہیں مانگے گی بلکہ عزت و وقار کے ساتھ جنگ لڑے گی، خواجہ آصف

ہماری جماعت این آر او نہیں مانگے گی بلکہ عزت و وقار کے ساتھ جنگ لڑے گی، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کی جماعت این آر او نہیں مانگے گی بلکہ عزت و وقار کے ساتھ جنگ لڑے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے جذباتی انداز میں تقریر کی اور اپنے حریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں لیتے، نواز شریف کا نام مٹانے والوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کا نام مٹا دیا لیکن نواز شریف دوبارہ عوام کے ووٹوں سے واپس آیا اور تین مرتبہ وزیراعظم رہا۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے اور نواز شریف کا نام بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف کے اوپر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے، ان کے خلاف کیس عدالتوں میں ہے، ایون سے کہتا ہوں کہ انصاف کے تقاضے پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک رکن اسمبلی پر بھینس چوری کا مقدمہ ہماری سیاست میں ضرب المثل بن چکا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ملازمین پاکستان آتے ہیں اور بیڑا غرق کرکے چلے جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہیں، ہم نے تو مشرف کے دور میں بھی جیلی کاٹیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کسی حکومتی عہدیدار نے عوامی مسائل پر بات نہیں کرتے، یہاں نقصان صرف عوام کا ہوگا۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ موجود حکومت کے دوران بجٹ پیش کرنے والے اعزاز دیا گیا وزیر بنایا گیا اور اگلے دن نواز دیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کرپشن کی آڑ میں ہدف بنایا جارہا ہے۔ آزادی صحافت سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے پر ضرب لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پاکستان کا پانچواں ستون ہے، صحافت کی وجہ سے ملک میں جمہوریت قائم ہے، حکومتی اراکین کو دعا دیتا ہوں کہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
 
خبر کا کوڈ : 805349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش