0
Wednesday 17 Jul 2019 13:17

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا محفوظ فیصلہ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے سنائے گی۔ اس سلسلے میں پاکستانی وفد اٹارنی جنرل کی قیادت میں فیصلہ سننے کے لئے ہیگ روانہ ہو گیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو پبلک سٹنگ کے دوران آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد پڑھ کر سنائیں گے۔ کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سننے کے لئے اٹارنی جنرل انور منصور کی قیادت میں پاکستانی وفد ہیگ کے لئے روانہ ہو گیا ہے، ڈی جی سارک ڈاکٹرمحمد فیصل بھی وفد میں شامل ہیں۔ تین مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کلبھوشن یادیو تسلیم کر چکا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے جسے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے بھیجا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال 22 فروری کو سماعت مکمل ہونے اور فیصلہ محفوظ کرتے وقت صدر عالمی عدالت نے کہا تھا کہ اگر اس معاملہ میں ہمیں ضرورت ہوئی تو ہم مزید حقائق دونوں فریقین سے مانگ سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 805482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش