0
Monday 13 Jul 2009 10:55

اتحاد امت ہی کفار کی یلغار کا بہترین جواب ہے،قاضی حسین

اتحاد امت ہی کفار کی یلغار کا بہترین جواب ہے،قاضی حسین
کراچی:سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ ہمارے حکمراں امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔قاضی حسین احمد نے کہا کہ امریکا نے 9/11کے واقعہ کو بہانا بنا کر دنیا میں مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔ افغانستان و عراق کے بعد پاکستان اور ایران کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ اتحاد امت ہی کفار کی یلغار کا بہترین جواب ہے۔ ہمیں ہر طرح کے اختلافات کو بھلا کر ملک و قوم کو مضبوط بنانا ہوگا۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکومت سوات میں فوجی آپریشن کے ذریعے حکومتی رٹ قائم کرنا چاہتی ہے حالانکہ حکومتی رٹ قائم کرنے کے لیے عوام کا دل جیتنا ضروری ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر دنیا پر جنگ مسلط کرنے والا امریکا خود عالمی دہشت گرد ہے۔ جس نے گزشتہ صدی میں جاپان پر ایٹم بم برسائے تھے اور آج بھی معصوم و بے گناہ مسلمانوں کو ختم کر کے دنیا سے اسلام کو مٹانے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جاننا چاہتی ہے کہ امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرانے والے ہوائی جہاز امریکا ہی کے ایئرپورٹ سے ہائی جیکر کس طرح اغوا کرکے لے گئے؟ انہوں نے کہا کہ امریکی سازش بے نقاب ہو چکی ہے،30فیصد امریکی شہری بھی 9/11کے واقعہ میں مسلمانوں کو بے قصور اور امریکی حکومت کی سازش سمجھتے ہیں۔ عراق و افغانستان میں امریکا کی پسپائی کے بعد ذلت اور رسوائی پاکستان میں بھی امریکا کا مقدر بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 8056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش