0
Thursday 18 Jul 2019 23:07

یکساں تعلیمی نظام کے نفاذ کیلئے کامیابی ہوئی ہے، مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہونگے، شفقت محمود

یکساں تعلیمی نظام کے نفاذ کیلئے کامیابی ہوئی ہے، مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہونگے، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اب مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہوں گے، مگر اپنا نظم و نسق خود چلائیں گے، جبکہ مدارس کی رجسٹریشن شرائط کے مطابق ہوگی۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مدارس سے معاملات طے ہوگئے ہیں، میٹرک اور ایف اے کے لازمی مضامین مدارس میں پڑھائے جائیں گے۔ جن کے امتحان فیڈرل بورڈ لے گا، جبکہ مذہبی مضامین کا امتحان مدارس خود لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کام نہیں  کرسکیں گے، سارے پاکستان کے مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ یکساں تعلیمی نظام کے نفاذ کے لئے کامیابی ہوئی ہے، پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں، اتحاد تنظیم نظام المدارس سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم مدارس رجسٹریشن کے لئے ریجنل دفاتر قائم کر رہی ہے، مدارس کے بینک اکاؤنٹ اور تدریسی نظام کے نفاذ کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جبکہ آئندہ اساتذہ یا تکنیکی سہولت کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 805715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش