0
Friday 19 Jul 2019 10:54

شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ نیب ٹیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرے گی۔ سابق وزیراعظم  کو ایل این جی کیس میں نیب نے گذشتہ روز اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ سے حراست میں لیا تھا، نیب ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید کے وعدہ معاف بننے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ نون لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا۔ جس میں وہ خود حصہ دار ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔ واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 805733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش