0
Sunday 21 Jul 2019 15:55
وزیرخارجہ کی ڈی آئی خان میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے، شاہ محمود قریشی

دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،  شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی سے امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی گی، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپتالوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ہم دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پولیس ملازمین پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے لئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
 
خبر کا کوڈ : 806184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش