0
Tuesday 23 Jul 2019 21:48

گلگت بلتستان کے مختلف نالوں میں 28 سیزنل چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں، آئی جی

گلگت بلتستان کے مختلف نالوں میں 28 سیزنل چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں، آئی جی
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ جی بی کے مختلف نالہ جات میں 28 سیزنل چیک پوسٹوں کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ فیزون میں 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم سے 9 چیک پوسٹیں قائم کر رہے ہیں جن میں سے 5 غذر اور 4 دیامر میں تعمیر ہو رہی ہیں۔ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی کا کہنا تھا کہ سیزنل چیک پوسٹوں کے لئے 45 ہائی فریکونسی سیٹ، 45 سولر سسٹم اور 30 ڈرون ائیرکرافٹ بھی خریدے جا رہے ہیں۔ چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، بہت جلد تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیزنل چیک پوسٹوں کے منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں ٹوٹل 28 چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، چیک پوسٹوں میں جانے والی فورس کی ٹریننگ بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندرپ غذر میں گزشتہ دنوں رونما ہونے والے واقعے کے مقام پر بھی سیزنل چیک پوسٹ کی تعمیر ہو رہی تھی، ہندراپ سے اغواء کئے جانے والے چاروں مغویوں کو پولیس نے دو دن میں بازیاب کروایا۔ نالہ جات میں پہلے پولیس کی نفری ضرور موجود تھی، ابھی حکومت نے مستقل چیک پوسٹوں کے لئے سیزنل چیک پوسٹوں کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے جتنے بھی سرحدی تنازعات ان کا جائز حل نکالا جائے ہم جی بی کے جائز حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 806648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش