0
Tuesday 23 Jul 2019 22:54

اگر دونوں ممالک کے سربراہان ارداہ کر لیں تو عافیہ صدیقی کی واپسی ممکن ہے، شیخ وقاص اکرم

اگر دونوں ممالک کے سربراہان ارداہ کر لیں تو عافیہ صدیقی کی واپسی ممکن ہے، شیخ وقاص اکرم
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی اس قسم کی باتیں ہوتی رہی ہیں، جیسے ہمارے لیے شکیل آفریدی کو چھوڑنا آسان نہیں، ویسے امریکہ کے لیے عافیہ کو چھوڑنا آسان نہیں، لیکن اگر دونوں سربراہان مملکت ارادہ کر لیں تو ہر چیز ممکن ہے، اگر شکیل آفریدی جیسا غدار دے کر ملک کی بیٹی واپس آتی ہے تو ایسا کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کے اسامہ بن لادن سے متعلق بیان کا یہ مطلب نہیں کہ آئی ایس آئی نے القاعدہ کمانڈر کو مروایا، افغانستان میں قیام امن کے لیے سعودی عرب، قطر، دبئی اور طالبان کو ایک میز پر لانا ہوگا اور یہ صرف پاکستانی فوج ہی کر سکتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مستحکم ہوئی اور کشمیر کا کیس مزید مضبوط ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا اس بیان سے ثابت ہوا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی مظاہرہ کر رہا ہے اور پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا، پاکستان میں حافظ سعید کی گرفتاری نے امریکہ پر اچھا تاثر ڈالا ہے اور اب بھارت کے لیے مسئلہ کشمیر پر بات نہ کرنا نقصان دہ ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کے نام ٹرمپ کا خط اور امداد سے متعلق بیان یہ بتاتا ہے امریکی صدر الیکشن سے پہلے پاکستان کی مدد سے افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے گلے میں افغانستان کی ہڈی پھنس گئی ہے لیکن پاکستان کے لیے اہم یہ ہے کہ پاکستان کو معاشی فوائد کیا ہوسکتے ہیں، ہماری برآمدات بڑھتی ہیں یا نہیں، پاکستانیوں کو خوشی اس وقت ہوگی جب تجارت اور امریکی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 806658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش