0
Wednesday 24 Jul 2019 12:48

مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن متاثرین کی بازآبادکاری کا معاملہ

مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن متاثرین کی بازآبادکاری کا معاملہ
اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ متاثرہ افراد جن کی بینائی کلی یا جزوی طور متاثر ہوئی ہے، کی بازآبادکاری کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس رشید علی ڈار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بشیر احمد ڈار کو حکم دیا کہ وہ دو روز کے اندر اندر عدالت کے سامنے تفصیلات پیش کریں کہ حکومت کی جانب سے بینائی متاثرہ افراد بشمول پیلٹ متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے کیا اقدامات کئے گئے اور انہیں کون سی سہولیات بہم رکھی گئیں۔

عدالت عالیہ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر مفاد عامہ عرضی پر سماعت کے دوران کیا۔ یہ ہدایات سپریم کورٹ کی جانب سے پیلٹ گن کے حوالے سے دائر عرضی پر 6 ہفتوں کے عرصے میں فیصلہ سنانے کی ہدایت کے بعد دوسرے روز جاری کی گئی ہیں۔ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اس کے صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے پیلٹ متاثرین کی حالت زار اور اس گن کے استعمال سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات پیش کیں۔ 2010ء سے کشمیر میں مظاہرین کو قابو کرنے کیلئے پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی آنکھو کی روشنی کھو گئی۔
خبر کا کوڈ : 806703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش