0
Thursday 25 Jul 2019 12:06

درجہ حرارت میں اضافے کے باعث چترال میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

درجہ حرارت میں اضافے کے باعث چترال میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری
اسلام  ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بارش کے دوران گلیشئرز کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال میں درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آج کسی بھی وقت بارش ہو سکتی ہے، زیادہ بارش کے باعث پہاڑی نالوں میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو رابطہ میٹنگز کی ہدایت اور ایمرجنسی عملے کو ہر دم چوکس و چوکنا رہنے کا حکم دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو بھی دوردراز علاقوں کی طرف جانے سے منع کر دیا اور کہا ہے کہ ان علاقوں میں وہ کسی بھی وقت خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق علاقے میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کے وقت اہل علاقہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 806936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش