0
Tuesday 30 Jul 2019 11:58

کے پی کے، محنت کشوں کیلئے کم از کم ماہانہ اُجرت 17 ہزار 500 روپے مقرر

کے پی کے، محنت کشوں کیلئے کم از کم ماہانہ اُجرت 17 ہزار 500 روپے مقرر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے محنت کشوں کیلئے اعلان کردہ کم از کم اُجرت 17500 روپے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ اعلامیہ کا اطلاق مرد محنت کشوں کے ساتھ ساتھ خواتین محنت کشوں پر مساوی ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی اُجرت کے تحت صوبے کے تمام صنعتی و کمرشل اداروں میں کام کرنے والے مرد و خواتین محنت کشوں کیلئے روزانہ 8 گھنٹے کام کرنے پر 673 روپے فی یومیہ اُجرت مقرر کی گئی ہے، جبکہ ماہانہ کم از کم 17500 روپے اجرت مقرر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 807910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش