0
Wednesday 31 Jul 2019 18:59

کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق باچا خان چوک دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹ میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمہ دہشت گردی، بارودی مواد، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ دھماکے کے چھ شدید زخمی اس وقت بھی سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ باچا خان چوک پر منگل 30 جولائی کی شام سٹی تھانے کے سامنے کھڑی پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا تھا، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 808177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش