0
Thursday 1 Aug 2019 16:44

لاہور، مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

لاہور، مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہونیوالے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمشنر لاہور ڈویژن مال روڈ کی تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی سے رابطہ کریں اور انہیں مال روڈ کے ریڈ زون قرار دیئے گئے فیصلے  پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت  کریں۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے کمشنر لاہور کو کابینہ کمیٹی کے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ مال روڈ پر آئے روز احتجاجی مظاہروں سے جہاں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں وہیں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 808287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش