0
Thursday 1 Aug 2019 17:58

میرانشاہ، موسیقی، پولیو اور خواتین کے اکیلے باہر جانے کیخلاف ٹی ٹی پی کا انتباہ

میرانشاہ، موسیقی، پولیو اور خواتین کے اکیلے باہر جانے کیخلاف ٹی ٹی پی کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے عوام کو اونچی آواز میں گانے سننے، پولیو کے قطرے پلانے اور خواتین کا بغیر کسی محرم کے باہر نکلنے سے خبردار کیا ہے۔ اردو زبان میں لکھے گئے خط کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں تقسیم کیا گیا، جس میں تحریز تھا کہ "ہم تمہیں خبردار کرتے ہیں، اس طرح کے بیان طالبان کی جانب سے ماضی میں بھی جاری کئے جا چکے ہیں جن کو سنجیدہ نہیں لیا گیا تھا، مگر اس مرتبہ ہم تحریک طالبان پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیں گے"۔ ان کا کہنا تھا کہ ’گھروں کے اندر یا باہر ڈی جے کا استعمال نہیں ہوگا اور جو ہمارے انتباہ کو نظر انداز کرے گا وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا‘۔

پولیو ورکرز سے انہوں نے مہم کے دوران بچوں کی انگلیوں پر نشان لگانے کا کہا لیکن ساتھ ہی انہوں نے قطرے پلانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے"۔ ٹی ٹی پی کے خط میں کمپیوٹر اور دیگر دکانوں پر اونچی آواز میں گانے سننے سے بھی خبردار کیا گیا اور کہا گیا کہ "جس دکان سے ایسی آواز آئی اسے دھماکے سے اُڑا دیا جائے گا"۔ خط میں مزید کہا گیا کہ "خواتین کو اکیلے گھروں سے نہیں نکلنا چاہیئے کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کیلئے خطرناک ہے، ہر 3 میں سے ایک شخص ہمارا مخبر ہے اور یہ عوام کی غلط فہمی ہے کہ ہمارے احکامات پر عمل نہ ہونے کی خبر ہم تک نہیں پہنچے گی، احکامات پر عمل کرو یا نتائج کیلئے تیار ہوجاؤ"۔
خبر کا کوڈ : 808297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش