0
Thursday 1 Aug 2019 19:00

گلگت بلتستان میں گورننس کے حوالے سے شکایتیں موصول ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور

گلگت بلتستان میں گورننس کے حوالے سے شکایتیں موصول ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی جی بی اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کچھ کہتے ہیں اور باہر آکر کچھ اور کہتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں گورننس کے حوالے سے شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ عید کے بعد جی بی کا دورہ کر کے حالات کا خود جائزہ لونگا۔ ایک انٹرویو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں جی بی ریفامز 2019ء کے حوالے سے پیشرفت کا انتظار کر رہا تھا تاکہ اس کے بعد علاقے کی محرومیوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں، جی بی میں آئنی اصلاحات سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں ہے، اس لئے فی الحال کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی کوشش کر کے گلگت بلتستان کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ رقم مختص کرائی ہے۔ اب اس ترقیاتی بجٹ کے شفاف انداز میں استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا ملک بھر کی طرح احتساب کا عمل گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 808314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش