0
Friday 2 Aug 2019 00:20
22 بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کرلیا

راولپنڈی، کم سن بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل میں ملوث سفاک درندہ گرفتار

راولپنڈی، کم سن بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل میں ملوث سفاک درندہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کم سن بچیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث 55 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کم سن بچیوں کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 55 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 22 بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 55 سال ہے اور اس نے مختلف شہروں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم 12 سال قبل بھی بچیوں سے زیادتی کیس میں جیل جا چکا ہے۔ میڈیا کے مطابق ملزم کو راولپنڈی رینج کی ٹیم نے اڈیالہ کے علاقے سے گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2013ء میں بھی اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس کے علاوہ 3 مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں جبکہ ملزم سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کی تجویز دی گئی تھی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا۔ اجلاس میں قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کے والدین بھی شریک تھے، بعدازاں زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ دیگر ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ایک ماہ کے دوران 4 کم سن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ماہ کے دوران 8 سے 12 سال کی بچیوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم بچیوں کو اُن کے والد کا دوست بتاتا تھا اور اپنے ساتھ لے جاتا جبکہ ملزم زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بچیوں کو ان کے گھر کے قریب چھوڑ جاتا تھا۔

ملزم نے پہلی بچی کو تھانہ وارث خان کی حدود سے اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ ملزم نے دوسری واردات تھانہ صادق آباد کی حدود میں کی اور وہاں بھی ایسا ہی کیا کہ بچی کو اغواء کیا، زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ملزم نے تیسری بچی کو تھانہ بنی کی حدود میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ چوتھی معصوم اور کم سن بچی کو ڈھوک کشمیریاں سے اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کے دیگر 3 ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ گذشتہ ماہ اسی طرح کی ایک کارروائی اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو کی حدود میں بھی ہوئی، جس میں 4 سالہ معصوم بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔ جس کا مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 808383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش